Thursday, November 21, 2024, 6:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں سائبر حملے سے نیشنل ڈیٹا سینٹر متاثر

انڈونیشیا میں سائبر حملے سے نیشنل ڈیٹا سینٹر متاثر

ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا میں سائبر حملے میں نیشنل ڈیٹا سینٹر کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔

انڈونیشیا کے وزیر مواصلات Budi Arie Setiadi نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گروپ نے ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب کیا۔

یہ سائبر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ائیر پورٹس میں امیگریشن ڈیسک پر طویل قطاریں لگ گئیں۔

وزیر مواصلات نے بتایا کہ سائبر حملے سے ایئرپورٹس سمیت کچھ حکومتی سروسز متاثر ہوئیں لیکن اب حالات ٹھیک ہیں۔

banner

انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کی جانب سے ایک سافٹ وئیر Lockbit 3.0 کو استعمال کیا گیا، مگر مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Lockbit سائبر کرائم گروپ اس سافٹ وئیر کو استعمال کرکے متاثرہ فریقین سے تاوان طلب کرنے کے لیے بدنام ہے۔

انڈونیشین وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم نیشنل ڈیٹا سروسز سے متاثر ہونے والی سروسز کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کسی قسم کا تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب انڈونیشیا میں اس طرح کا سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال انڈونیشیا کے ایک بینک کے ڈیڑھ کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح 2022 میں انڈونیشیا کے مرکزی بینک کو سائبر حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024