102
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ ہوا، حادثے میں 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔
