Wednesday, November 13, 2024, 3:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 39 زخمی

انڈونیشیا میں پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 39 زخمی

دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا،انڈونیشین حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں۔

مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30بجے اسٹینلیس اسٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرین کی موجودہ تعداد 51 افراد ہے 39 افراد معمولی اور شدید زخمی ہیں جن کا فی الحال طبی علاج کیا جا رہا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024