Monday, June 9, 2025, 7:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا شہریوں سے بھری کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا شہریوں سے بھری کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے : اقوام متحدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا کے صوبے آچے کی ساحلی پٹی پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

150 سے زائد پناہ گزین روہنگیا شہریوں کو لے جانے والی کشتی انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔

بے یار و مددگار روہنگیا شہریوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے مقامی ماہی گیر پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے، بعد ازاں کوسٹ گارڈ کے اہلکار پہنچے لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

banner

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے اور ان کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے، کم از کم بھی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024