انڈیا اور فرانس نے ہیلی کاپٹروں، آبدوزوں اور دیگر دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک نے دوست ممالک کے لیے دفاعی پیداوار پر بھی اتفاق کیا۔ انڈیا کی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا گروپ اور یورپ کی ایئربس نے مشترکہ طور پر سویلین ہیلی کاپٹرتیار کرنے کا معاہدہ کیا۔
انڈیا کے خارجہ سیکریٹری ونے کواترا نے کہا: ’مقامی سطح پر تیار ہونے والے پرزہ جات کے ساتھ ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی پیدوار کے لیے ٹاٹا اور (فرانس میں قائم) ایئربس ہیلی کاپٹرز کے درمیان صنعتی شراکت داری پر (دستخط) کیے گئے۔‘
ایئربس نے ہیلی کاپٹروں کے لیے حتمی اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر پڑوسی ممالک کے ذریعے بالواسطہ طور پر انڈیا کو برآمد کیے جائیں گے۔
ایئربس کا کہنا تھا کہ ’ایف اے ایل کی تشکیل میں 24 ماہ لگیں گے اور توقع ہے کہ 2026 میں ہیلی کاپٹروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔‘
انڈین حکومت نے جمعے کی شام بتایا کہ فرانسیسی صدر نے جمعے کو انڈیا کی یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لیے دورہ کیا۔
انہوں نے صدر دروپدی مرمو کی سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کی جہاں نئی دفاعی پیداوار کا معاہدہ طے پایا۔