کینیڈا کی ایک خفیہ ایجنسی نے انڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شمالی امریکی ملک اور اس کے شہریوں کے خلاف دھمکی آمیز سائبر سرگرمیاں کر رہا ہے۔
کمیونیکیشن سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ انڈیا ’بیرون ملک مقیم‘ سرگرم کارکنوں اور منحرفین کا سراغ لگانے اور ان کی جاسوسی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔
ایجنسی کی سربراہ کیرولین زیویئر نے کہا کہ چونکہ کینیڈا اور انڈیا کے درمیان کچھ کشیدگی ہو سکتی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ انڈیا کینیڈین شہریوں کے خلاف دھمکی آمیز سائبر کارروائیاں کرنا چاہتا ہو۔
زیویئر نے کہا کہ نئی دہلی کینیڈین حکومت کے نیٹ ورکس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل ان کی ایجنسی نے ہندوستان کو ملک کے لیے ابھرتا ہوا سائبر خطرہ قرار دیا تھا۔
انڈیا نے کینیڈا کے الزامات کو ’احمقانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔