بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا ہے کہ انڈیا باہمی تعلقات کے لیے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ ’خاموش‘ رہیں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب تک وہ انڈیا میں ہیں، یہ باہمی تعلقات کے مفاد میں نہیں کہ وہ وہاں سے وعظ کرتی رہیں۔چوں کہ انہیں وہاں پناہ دی گئی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ خاموش رہیں اور ان کے میزبان انہیں خاموش رہنے کے لیے کہیں۔
حسین نے کہا کہ نئی حکومت بھی نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
انڈیا سے شیخ حسینہ کی وطن واپسی کی درخواست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائے گا کہ آیا ایسی درخواست کی جائے گی یا نہیں۔لیکن ابھی یہ ان کے بہترین مفاد میں ہے اور ساتھ ہی ان کے میزبانوں اور ہمارے مفاد میں بھی کہ وہ خاموش رہیں۔‘
76 سالہ شیخ حسینہ دنیا کی طویل ترین حکمرانی کرنے والی خاتون رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔