Thursday, April 3, 2025, 6:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین ویلز: الکاراز، الیگزینڈرزویروف اورجینک سنر ٹاپ 16 میں داخل

انڈین ویلز: الکاراز، الیگزینڈرزویروف اورجینک سنر ٹاپ 16 میں داخل

آندرے روبلوف، ٹیافو، الیگزینڈر ببلک تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

اسپین کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز، جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف ، اطالوی ٹینس سٹار جینک سنراور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پیر کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں اسپین کے کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجر کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جرمنی کے الیگزینڈرزویروف نے نیدرلینڈ کے ٹیلون گریکسپور کو 6-7(7-9) اور 3-6 سے مات دے کر تیسری رکاوٹ عبور کرلی۔

banner

اطالوی ٹینس اسٹار جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف جان لینارڈ سٹرف کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے امریکی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

روسی کھلاڑی آندرے روبلوف ،امریکا کے فرانسس ٹیافو،قازقستان کے الیگزینڈر ببلک تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024