Sunday, December 22, 2024, 9:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

یہ غیرقانونی منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین کوسٹ گارڈ نے بحیرہ انڈمان میں میانمار کی ایک مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کو پکڑا ہے جو 5500 کلوگرام میتھم فیٹامائن لے کر جا رہی تھی۔

یہ غیرقانونی منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

انڈین وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے جھنڈے والا ماہی گیری والی کشتی کو پیر کو بحیرہ انڈمان میں انڈین کوسٹ گارڈ کے جاسوسی کرنے والے جہاز نے دیکھا، کیونکہ یہ ’مشتبہ طریقے سے کام کر رہی تھی۔‘

یہ کشتی جیسے ہی انڈین سمندری حدود میں داخل ہوئی حکام تحقیقات کے لیے اس میں سوار ہو گئے۔

banner

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کشتی پر سوار عملے کے چھ افراد کی شناخت میانمار کے شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران حکام کو تقریباً 5500 کلو ممنوعہ میتھم فیٹامائن ملی۔

کشتی اور اس کے عملے کو مزید تفتیش کے لیے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دارالحکومت سری وجیا پورم میں انڈین بحریہ کے اڈے پر لے جایا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ ’بحری تاریخ میں انڈین کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی جانے والی یہ سب سے بڑی منشیات ہے، جو بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتی ہے۔‘

یو این او ڈی سی نے میانمار کی ریاست شان کو خطے میں ’میتھم فیٹامائن کی پیداوار کا مرکز‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024