Tuesday, March 11, 2025, 9:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگریزی امریکہ کی سرکاری زبان قرار

انگریزی امریکہ کی سرکاری زبان قرار

امریکہ کی 30 ریاستوں میں پہلے ہی انگریزی سرکاری زبان ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق انگریزی کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے سے نہ صرف ابلاغ بہتر ہوگا بلکہ مشترکہ قومی اقدار کو تقویت ملے گی ہم آہنگی رکھنے والے معاشرے کی تشکیل پائے گا۔

امریکی صدر نے حکم نامے میں کہا کہ انگریزی کو بہت پہلے سرکاری زبان قرار دے دینا چاہیے تھا، قومی سطح پر نامزد کردہ زبان ایک متحد اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے سے دنیا بھر کے تارکین وطن کی میزبانی کرنے والے ملک میں ہم آہنگی آئے گی، انگریزی بطور سرکاری زبان سے ابلاغ میں بہتری آئے گی اور مشترکہ اقدار کو بھی فروغ ملے گا۔

banner

اس انتظامی حکم نامے کے بعد بعد وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی ان حکومتی ایجنسیوں اور تنظیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ یہ انتخاب کریں کہ آیا انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں دستاویزات اور خدمات پیش کرنا جاری رکھی جائیں یا نہیں۔

اس حکم نامے سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا وہ فیصلہ منسوخ ہو گیا ہے جس کے تحت ایجنسیوں اور تنظیموں کو انگریزی نہ جاننے والوں کو دیگر زبانوں میں معاونت کی فراہمی کے لیے وفاقی فنڈ مہیا کیا جاتا تھا ۔

امریکہ کی 30 ریاستوں میں پہلے ہی انگریزی سرکاری زبان ہے جبکہ امریکا میں 6 کروڑ 80 لاکھ افراد انگریزی کے علاوہ دیگر زبانیں بولتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024