Monday, June 9, 2025, 6:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئرلیگ : آرسنل، لوٹن ٹاؤن، کرسٹل پیلس اورنیو کیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئرلیگ : آرسنل، لوٹن ٹاؤن، کرسٹل پیلس اورنیو کیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لیورپول کی ٹیم تاحال 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ناٹنگھم شائر میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، آرسنل کی ٹیم کی ای پی ایل میں یہ 14ویں فتح ہے۔

کریون کاٹیج، لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں فلہم اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہ میچ بغیر کسی گول کے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں لوٹن ٹاؤن کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو باآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا، یہ لوٹن ٹاؤن کی لیگ میں پانچویں فتح ہے۔

banner

اسی طرح ایک اور اہم میچ کرسٹل پیلس اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا گیا جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، یہ انگلش پریمیئر لیگ میں کرسٹل پیلس کی چھٹی فتح ہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے آسٹن ولا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، یہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کی انگلش پریمیئر لیگ میں دسویں فتح ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 32 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، لیورپول کی ٹیم تاحال 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024