Wednesday, July 30, 2025, 6:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئرلیگ : 16 دسمبر کو مزید 7 میچز کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئرلیگ : 16 دسمبر کو مزید 7 میچز کھیلے جائیں گے

یورپول کی ٹیم تاحال 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے ، انگلش پریمیئر لیگ(ای پی ایل ) میں 16 دسمبر کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلا میچ ناٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آرسنل اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرے میچ میں بورن ماؤتھ اور لوٹن ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا میچ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چھٹا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔

banner

16 دسمبر ہفتہ کے ساتویں اور آخری میچ میں برنلے اور ایورٹن کی ٹیمیں ٹرف مور، برنلے کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، لیورپول کی ٹیم تاحال 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024