Saturday, May 31, 2025, 11:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئر لیگ : بورن ماؤتھ، کرسٹل پیلس،ایورٹن اورمانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچزجیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ : بورن ماؤتھ، کرسٹل پیلس،ایورٹن اورمانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچزجیت لئے

ایورٹن کی ٹیم نے لیورپول کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں بورن ماؤتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔

مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بورن ماؤتھ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

انٹونی سیمینیو نے میچ کے 37 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن ماؤتھ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، یہ بورن ماؤتھ کی ای پی ایل میں 12 ویں فتح ہے۔

banner

سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پرکھیلے گئے دوسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں کرسٹل پیلس نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا، جین فلپ میٹیٹا نے 55 اور 88 ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی،یہ کرسٹل پیلس کی لیگ میں دسویں فتح ہے۔

تیسرے میچ میں ایورٹن اور لیورپول کی ٹیمیں گڈیسن پارک، لیورپول میں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے لیورپول کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا گیا ، جس میں مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم نے شیفیلڈیونائیٹڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا، یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیگ میں 16ویں فتح ہے۔

برونو فرنینڈس نے دو جبکہ راسمس ہوجلنڈ اور ہیری میگوائر نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردارادا کیا، شیفیلڈیونائیٹڈ کی طرف سے جےڈن بوگلے اور بین بریٹن نے ایک ایک گول سکور کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024