Tuesday, June 10, 2025, 7:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئر لیگ: نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ: نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ نے اپنے میچز جیت لئے

نوٹنگھم فاریسٹ نے میچ میں فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی فلہم پر حاوی رہی۔

نوٹنگھم فاریسٹ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گراؤنڈ نوٹنگھم شائر میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کے کالم ہڈسن اوڈوئی نےنویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فلہم کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ۔

banner

نوٹنگھم فاریسٹ کے کرس ووڈ نے میچ کے 19 ویں منٹ میں ایک گول کر کے برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-2 کر دیا جس کے بعد مورگن گبزوائٹ نے پہلا ہاف ہونے سے چند لمحات قبل 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا۔

یوں میچ کے پہلے ہاف پر نوٹنگھم فاریسٹ کو فلہم کے خلاف 0-3 گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے چوتھے اور میچ کے 49 ویں منٹ پر فلہم کے توسین ادارابیونے ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا

وائٹلٹی سٹیڈیم بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں بورن ماؤتھ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بورن ماؤتھ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

بورن ماؤتھ کے جسٹن کلویورٹ نے میچ کے 79 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آج مزید تین میچز اور کھیلے گئے جو 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگئے۔

سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل کے مقام پر نیو کیسل یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھی جو 1-1 گول سے برابر رہا۔

برنلے اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان میچ ٹرف مور، برنلے میں کھیلا گیا جو 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوگیا، اسی طرح لندن سٹیدیم ،لندن کے مقام پر ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں پنجہ آزما تھیں یہ میچ بھی 1-1 گول سے برابررہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024