Tuesday, November 12, 2024, 6:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’اونروا‘ پر الزامات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن قائم

’اونروا‘ پر الزامات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن قائم

انکوائری کمیٹی کی سربراہی فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کریں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا جو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(UNRWA) کی غیر جانبداری کا جائزہ لے گا

کمیشن ایجنسی کے متعدد ملازمین کے اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ اس انکوائری کمیٹی کی سربراہی فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کریں گی۔

کمیشن کو تین تحقیقی مراکز سویڈن میں راؤل والنبرگ انسٹی ٹیوٹ، ناروے میں میکلسن انسٹی ٹیوٹ اور ڈینش انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق تعاون فراہم کریں گے۔

banner

کمیشن 14 فروری کو اپنا کام شروع کرے گا۔ توقع ہے کہ اگلے مارچ کے آخر میں گوتیرس کو عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جائزہ گروپ کی حتمی رپورٹ آئندہ اپریل کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تحقیقات کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور خلاف ورزیوں کے الزامات کا جواب دینے کے لیے ایجنسی کے طریقہ کار اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا 7 اکتوبر کے حملوں میں UNRWA کے 12 ملازمین کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کہاں تک درست ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024