134
چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول سورا (Sora) متعارف کروا دیا۔
سورا(Sora) کی مدد سے صارفین تحریری ہدایت سے ویڈیو تخلیق کرسکیں گے۔
سورا ایک AI ماڈل ہے جو ٹیکسٹ ہدایات سے حقیقت پسندانہ اور تخیلاتی مناظر بنا سکتا ہے۔سورا تحریری اشارے کو ایک منٹ کی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چاہے وہ سمندر کی لہروں کے پار موٹر سائیکل پر سوار کچھوے کا تصور ہو یا پہاڑ پر پوڈ کاسٹ میں مشغول کتوں کا، سورا بے مثال حقیقت پسندی کے ساتھ تخیل کو زندہ کرتا ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پرسورا کا استعمال کرتے ہوئے تحریری ہدایت کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو کی ایک سیریز بھی جاری کی۔
