14
امریکہ نے چینی اسٹیل اور مصنوعی مٹھاس بنانے والی چینی کمپنیوں سے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا ہے
امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں سنکیانگ میں جبری مشقت کرانے میں ملوث پائی گئی ہیں۔
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث‘ ہیں۔
امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے عہدیدار رابرٹ سلورزکا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی سپلائی چینز سے جبری مشقت کے خاتمے اور سب کے لیے انسانی حقوق کی ہماری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق فہرست میں جون 2022 سے مجموعی طور پر 75 کمپنیوں کا اضافہ ہو گیا ہے جن پر سنکیانگ میں جبری مشقت کرانے کا الزام ہے۔