Saturday, April 19, 2025, 12:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹلی میں قتل کی گئی ثمن عباس کے پاکستانی والدین کو عمر قید

اٹلی میں قتل کی گئی ثمن عباس کے پاکستانی والدین کو عمر قید

پاکستان نے نومبر2022 میں حافظ آباد سے گرفتاری کے بعد ثمن کے والد کو اٹلی کے حوالے کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹلی میں شادی سے انکار پر 18 سالہ بیٹی کے قتل میں ملوث والدین اور چچا کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

اطالوی استغاثہ نے دلیل دی کہ ثمن کو اس کے اہل خانہ نے یکم مئی 2021 کو قتل کیا تھا۔ کچھ دن بعد اس کے والدین میلان سے پاکستان چلے گئے تھے۔

اطالوی عدالت نے ثمن عباس والد شبر عباس اور والدہ نازیہ شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ چچا دانش حسنین کو 14 سال قید کی سزا سنائی ۔ ثمن کے دو کزنز کو بے قصورقرار دیے جانے کے بعد جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

ثمن عباس کی لاش نومبر 2022 میں شمالی اٹلی میں کھیتوں کے قریب ایک خالی فارم ہاؤس میں پائی گئی تھی جہاں اس کے والد کام کرتے تھے، ڈیڑھ سال بعد اسے آخری بار اپنے والدین کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

banner

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ ثمن کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جو ممکنہ طور پر گلاگھونٹنے کی وجہ سے ہوئی ۔ ثمن والدین کے ساتھ نوعمری میں پاکستان سے اٹلی کے شمالی علاقے ایمیلیا روماگنا کے ایک زرعی قصبے نوویلارا منتقل ہوئی تھیں۔

اٹلی میں ثمن نے حجاب پہننا چھوڑکراپنی پسند کے ایک نوجوان کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہیں اور پاکستانی بوائے فرینڈ کو علاقائی دارالحکومت بولونا کی ایک سڑک پر بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اطالوی تفتیش کاروں کے مطابق اس بوسہ نے ثمن کے والدین کو مشتعل کر دیا جو چاہتے تھے کہ وہ پاکستان میں اپنے کزن سے شادی کرے۔

ثمن نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ اسے جان کا خطرہ ہے کیونکہ اس نے اپنے وطن میں ایک عمر رسیدہ شخص سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024