Wednesday, September 18, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیو فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ

اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیو فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ

تفتیشی اداروں نے نے دو سال بعد فیک وڈیو بنانے میں باپ بیٹے کو ڈھونڈ نکالا

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹالین وزیراعظم کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو بناکر پورن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے 40 سالہ بیٹے اور 73 سالہ باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 اٹلی کی وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو 2022 میں بنائی گئی تھی جب وہ ملک کی وزیراعظم نہیں تھیں۔

یہ ویڈیو جارجیا میلونی کا چہرہ کسی اور پورن اسٹار کے جسم پر لگا کر اتنی مہارت سے بنائی گئی تھی کہ اصل اور نقل میں فرق کرنا تقریباً ناممکن تھا۔

ویڈیو کے بارے میں جارجیا میلونی کو پتا چلنے تک اسے لاکھوں بار دیکھا جا چکا تھا۔ بعد ازاں ویڈیو کو حذف کروا دیا گیا تھا۔

banner

تاہم وزیراعظم بننے کے بعد جارجیا میلونی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور تفتیشی اداروں نے ملزمان کا سراغ لگالیا جو باپ بیٹا تھے اور پیسے کے لیے یہ سب کیا تھا۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کی مدعیت میں دونوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 1 لاکھ یورو ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں 2 جولائی کو اطالوی وزیراعظم عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024