Wednesday, January 15, 2025, 12:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اپنے قومی مفادات اورعوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں: ایرانی وزیر دفاع

اپنے قومی مفادات اورعوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں: ایرانی وزیر دفاع

ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک کارروائیاں جاری رکھے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کے دفاع کیلئے کسی کوبھی اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ، ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کی مضبوطی اور بغیر کسی پابندی کے کام کرتے ہیں، ایران عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے۔

ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرحدوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024