Thursday, November 14, 2024, 12:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں:امریکی محکمہ خارجہ

اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں:امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی بانی پی آئی سے ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ یہ معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں

جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ’چوری شدہ مینڈیٹ‘ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔

جمعرات کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا امریکہ کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ایران داعش کی حمایت کررہا ہے۔‘

جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ’میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں‘، انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024