Sunday, December 22, 2024, 7:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اگر فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کی کیا ضرورت ہے: فیصل کریم کنڈی

اگر فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کی کیا ضرورت ہے: فیصل کریم کنڈی

ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے، لیکن انہوں نے نہیں کی، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کرانےکی کیا ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی انتظامیہ نے نواز شریف کی مدد کی، مسلم لیگ ن نے آج قانون کی دھجیاں بکھیریں، آج غالباً تاج پوشی ہو رہی تھی، نواز شریف آج اپنی سی وی پیش کر رہے تھے،کیا کسی سیاسی جماعت کو ٹرین کے ڈبوں پر اس طرح سے پینٹنگ کی اجازت ہے؟

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا نواز شریف کو یقین ہوتاکہ لوگ ان کو ووٹ دیں گے تو وہ الیکشن کی بات کرتے، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کرانےکی کیا ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024