Sunday, July 20, 2025, 6:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اہل خانہ کے بعد اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

اہل خانہ کے بعد اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے تجاوز

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی ہلاک یہوگیا ہے۔

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بیٹا صحافی حمزہ الدحدوح بھی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ الدحدوح خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس دوران حملے کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل اکتوبر میں الجزیرہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح الدوحدوح کی اہلیہ،بیٹا، بیٹی اور نواسا بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے تھے ۔

banner

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 109 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024