Wednesday, September 18, 2024, 9:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایئر انڈیا کا ’اے آئی ایجنٹ‘ جو چار زبانوں میں مسافروں کے سوالات کے جوابات دیتا ہے

ایئر انڈیا کا ’اے آئی ایجنٹ‘ جو چار زبانوں میں مسافروں کے سوالات کے جوابات دیتا ہے

مہاراجہ کو ہندی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان آتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی ایئرلائن ایئر انڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنٹ کی سروس فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔ایئر انڈیا نے کامیابی سے ورچوئل اے آئی ایجنٹ نصب کر دیا ہے جس کا نام ’مہاراجہ‘ ہے۔
ٹاٹا سنز کی ملکیت میں کام کرنے والی ایئر انڈیا نے رواں برس مارچ میں اس اے آئی ایجنٹ کا تجربہ کیا تھا۔یہ اے آئی ایجنٹ چار زبانوں میں ایک دن میں 6 ہزار سے زائد سوالات کے جوابات دے سکتا ہے۔

لانچ کے بعد ایئر انڈیا کے اس مہاراجا اے آئی ایجنٹ نے تقریباً پانچ لاکھ کے قریب سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔ یہ اے آئی ایجنٹ ازیور اوپن اے آئی سروس سے بنا ہوا ہے۔

یہ اے آئی ایجنٹ مسافروں کے 1300 سے زائد معاملات کے موضوعات پر جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں فلائٹ کے اسٹیٹس، سامان کی حد، فلائٹ کے شیڈول میں تبدیلی، ریفنڈ، چیک ان وغیرہ جیسے کئی اہم موضوعات شامل ہیں۔

ایئر انڈیا کا مہاراجا ایجنٹ اس وقت چار زبانوں میں کام کر رہا ہے جس میں ہندی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان شامل ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024