Tuesday, March 11, 2025, 8:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’جہاز میں بم ہے‘، امریکہ جانے والا انڈین طیارہ 8 گھنٹے پرواز کے بعد واپس

’جہاز میں بم ہے‘، امریکہ جانے والا انڈین طیارہ 8 گھنٹے پرواز کے بعد واپس

ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 119 میں 303 مسافر اور عملے کے 19 ارکان سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز کو اس وقت واپس موڑ لیا گیا جب عملے کو اس میں بم کی موجودگی کی دھمکی ملی۔

ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 119 نے رات دو بجے اڑان بھری تھی اور اس میں 303 مسافر اور عملے کے 19 ارکان سوار تھے۔

طیارے  نے 15 گھنٹے بعد جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم آٹھ گھنٹے بعد جب وہ آذربائیجان کے اوپر سے گزر رہی تھی، تب عملے کے ایک رکن کو جہاز میں موجودگی کی اطلاع ملی۔

جہاز میں موجود عملے نے تلاشی کا کام شروع کیا اور پرواز کو واپس موڑ لیا گیا جو صبح ساڑھے 10 کے قریب دوبارہ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچی۔

banner

بم کی موجودگی کی اطلاع غلط نکلی اور اب ایئر انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فلائٹ اب کل صبح پانچ بجے روانہ ہو گی۔

واقعے کے بعد فضائی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واپسی کا فیصلہ ممکنہ طور پر انسانی جانوں کو درپیش خطرے کے پیش نظر کیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے رہائش، کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور دوسری سہولتیں بھی دی جا رہی ہیں۔

ایئر انڈیا کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’خطرے کی نشاندہی ہونے پر تمام ضروری پروٹوکولز کو فالو کرتے ہوئے اور سوار افراد کے تحفظ کی خاطر پرواز کو واپس موڑا گیا، جس نے محفوظ طور پر لینڈنگ کر لی۔‘

خیال رہے اس سے قبل بھی انڈیا میں جہازوں کے لیے دھمکیاں سامنے آتی رہی ہیں اور بعد میں غلط نکلیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی دھمکی کے بعد مسافروں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے اس لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024