Sunday, March 16, 2025, 12:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ پاور بینک کے سبب لگی ؛ تحقیقات

ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ پاور بینک کے سبب لگی ؛ تحقیقات

بینک جہاز کے اوپری حصے میں تھا جہاں سب سے پہلے آگ لگی؛ وزارتِ ٹرانسپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس 28 جنوری کو میں ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ پاور بینک کے سبب لگی تھی۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتیجے میں اشارے ملے ہیں کہ جہاز میں آگ پاور بینک کی بیٹری میں خرابی کے سبب لگی تھی۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاور بینک جہاز کے اوپری حصے میں رکھا ہوا تھا جہاں سب سے پہلے آگ لگی تھی اور تفتیش کاروں کو ملنے والے پاور بینک پر جلنے کے نشانات بھی ہیں۔

تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کار یہ معلوم نہیں کر سکے کہ پاور بینک کی بیٹری میں خرابی کی وجہ کیا تھی۔

banner

خیال رہے یہ صرف ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ ہے اور حادثے کا شکار جہاز کے حوالے سے حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

خیال رہے ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ 28 جنوری کو گمہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی تھی جس کے سبب تین افراد معمولی زخمی بھی ہوئے تھے۔

جنوبی کوریا میں ایئر بسن کے طیارے میں آگ لگنے کے بعد وہاں بھی حکام نے سخت حفاظتی اقدامات لینا شروع کر دیے ہیں اور ان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو سامان میں پاور بینک رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دنیا بھر میں ایئرلائنز حفاظتی اقدامات کے سبب برسوں سے سامان میں پاور بینک رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کرتی رہی ہیں کیونکہ ان ڈیوائسز میں لیتھیم آئن بیٹری ہوتی ہے۔

یہ بیٹریاں شدید حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی خرابی کے سبب شارٹ سرکٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے سنہ 2016 میں مسافر طیاروں میں سامان کے اندر پاور بینکس رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024