Friday, November 22, 2024, 8:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی حکام کا دارالحکومت میں بیک وقت پھٹنے والے 30 بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی حکام کا دارالحکومت میں بیک وقت پھٹنے والے 30 بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ

بم نصب کرنے والے 28 افراد کو گرفتار کرلیا گیا: ایران

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران میں حکام نے دارالحکومت تہران میں بیک وقت 30 بم نصب ہونے اور ان کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بم نصب کرنے والے 28 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ تہران میں نصب کیے گئے 30 بم ناکارہ بنائے جا چکے ہیں اگر ان کو ناکارہ نہ بنایا جاتا تو یہ تمام ایک ساتھ پھٹ سکتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کا تعلق شدت پسند تنظیم ‘داعش’سے بتایا جا رہا ہے۔

banner

ایران کی انٹیلی جینس کی وزارت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ افراد کا تعلق داعش کے ساتھ ہے۔

زیرِ حراست افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے پاکستان، شام اور عراق کے علاقے کردستان میں تکفیری گروہوں سے وابستہ ہونے کی تاریخ رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024