Thursday, November 21, 2024, 11:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات

ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہےکہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں گولی کا بھی کوئی سوراخ موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر پری پلان روٹ پر پرواز کررہا تھا، ہیلی کاپٹر نے حادثے سے قبل طے شدہ روٹ پر سفر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل واچ ٹاور اور فلائٹ کریو کے درمیان گفتگو میں کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے کریو کی آخری گفتگو حادثے سے تقریباً ایک منٹ پہلے ہوئی۔

banner

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ شمال مغربی پہاڑی سلسلے سے ملا جسے ایرانی ڈرونز نے تلاش کیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران شدید دھند اور انتہائی کم درجہ حرارت سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایرانی فوج کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے پہلے بیان میں کسی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ایرانی فوج مزید تفصیلات جاری کرے گی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ 18 مئی کو پیش آیا، ایرانی صدر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے جس دوران ان کے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی۔

ایرانی صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیرخارجہ، ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی ہلاک ہوگئے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024