Friday, November 22, 2024, 9:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا، تحقیقات شروع

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا، تحقیقات شروع

ایرانی صدر اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ایرانی چیف آف سٹاف نےاعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر روانہ کر دی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی چیف آف سٹاف کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کر رہے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی میں فوجی افسران اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ پہنچ کر ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نمازجنازہ منگل کو ادا کی جائے گی۔

banner

ایرانی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے حکومتی عہدیدار حسن حقیقیان نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ منگل کو تبریز شہر میں ادا کی جائے گی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ابراہیم رئیسی کی میت کو تہران لے جایا جائے گا، صدر رئیسی کو شمال مشرقی ایران میں ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے، ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، حادثہ ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کےدرمیانی علاقے میں پیش آیا۔

کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صدر رئيسی کے ساتھ ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذر بائيجان کے گورنر مالک رحمتی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024