Monday, June 2, 2025, 9:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی فوج نے تیل سمگلنگ پر دو غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لے لیے

ایرانی فوج نے تیل سمگلنگ پر دو غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لے لیے

دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کے دو بحری جہازوں کو حراست میں لے لیا جو 15 لاکھ لیٹر ایندھن اسمگل کر رہے تھے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز گزشتہ چند دنوں کے اندر روکے گئے ہیں ، دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کا نام نیووی ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو واپس جانے اور بندر عباس کے ایرانی ساحل کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف جانے پر مجبور کیا۔

banner

ایرانی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ایک غیر قانونی غیر ملکی آئل ٹینکر کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024