Wednesday, April 16, 2025, 7:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ مذاکرات میں ’خیرسگالی‘ کا مظاہرہ کرے تو ڈیل ہو سکتی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ مذاکرات میں ’خیرسگالی‘ کا مظاہرہ کرے تو ڈیل ہو سکتی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا بنیادی مقصد امریکی پابندیوں کو ختم کرانا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک نئے جوہری معاہدے پر اتفاقِ رائے ہو سکتا ہے

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ سنیچر سے عمان میں شروع ہونے والے مذاکرات میں خیرسگالی کا مظاہرہ کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا بنیادی مقصد امریکی پابندیوں کو ختم کرانا ہے۔ سنہ 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ایرانی معیشت کو بڑا دھچکا لگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ’ہم مذاکرات کی کسی اور شکل کو قبول نہیں کریں گے، میرے خیال میں بات چیت کا طریقہ کار زیادہ اہم نہیں، جو بات واقعی اہمیت رکھتی ہے وہ مذاکرات کی افادیت ہے۔‘

banner

عباس عراقچی کے مطابق ’اگر دوسرا فریق رضامندی ظاہر کرے تو ایک ڈیل ہو سکتی ہے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔‘

اس سے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ ’ہماری انتظامیہ ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے گی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ’براہِ راست‘ ہوگی، تاہم عباس عراقچی کا موقف ہے کہ سنیچر کو امریکی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے ساتھ اُن کی بات چیت ’بالواسطہ‘ ہو گی۔

دوسری جانب پیر کو اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے پُرامید ہیں۔‘

تاہم اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ’اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ ایران کے لیے بڑی خطرناک بات ہو گی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹرز کو بتایا کہ ’ہم ایرانیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، سنیچر کو ہمارا ایک بہت اہم اجلاس ہونا ہے اور ہم اُن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024