Thursday, November 14, 2024, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران اور حماس کے نمائندوں کی ماسکو میں ملاقات

ایران اور حماس کے نمائندوں کی ماسکو میں ملاقات

حماس نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کو سراہا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کا کہنا ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے ماسکو میں حماس کے نمائندے سے ملاقات کی ہے،

ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے ڈپٹی چیئرمین ابو مرزوق نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کو سراہا۔

اس ملاقات سے پہلے ابو مزروق نے ماسکو میں روسی سفارت کاروں سے ملاقات کی۔روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں عہدے داروں نے غزہ کی پٹی میں رکھے گئے یرغمالوں کی رہائی اور غیر ملکیوں کے انخلا پر بات چیت کی۔

banner

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ماسکو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس کے دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024