Friday, April 18, 2025, 9:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران اور پاکستان کشیدگی کم کریں، تعاون کےلیے تیار ہیں: ترکیہ

ایران اور پاکستان کشیدگی کم کریں، تعاون کےلیے تیار ہیں: ترکیہ

دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی لانے کا اظہار کیا ہے : وزیر خارجہ خاقان فیدان

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتے اس سلسلے میں ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔

سرکاری دورے پر اردن میں موجود ترک وزیر خارجہ نے عمان میں اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

اس موقع پر خاقان فیدان نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی و ایرانی ہم منصوبوں سے رابطہ کرتے ہوئے خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز اور اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی لانے کا اظہار کیا ہے جس پر ہم نےترکیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024