ایران میں قید ایرانی نژاد جرمن شہری جمشید شرمہد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پھانسی دیدی گئی۔
ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شر مہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 69 سالہ جمشید شر مہد کو 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا تھا۔
ایرانی نژاد جرمن شہری کو پھانسی دیئے جانے کے بعد جرمنی نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کے علاوہ ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا تھا۔
جرمن وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ ایرانی نژاد جرمن شہری جمشید شرمہد کو پھانسی دینے سے ایران نے تعلقات کو انتہائی کشیدگی میں ڈال دیا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیرباک نے یورپی یونین سے مطالبہ کیاکہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کیے جائیں گے تاہم ایران کا سفارت خانہ بدستور کھلا رہے گا۔