اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ طاقتور تھا جس میں تمام اہداف حاصل کر لیے گئے۔
نیتن یاہو نے اکتوبر کو حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب دیں گے اور ہفتے کے روز ہم نے حملہ کیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا اور یہ حملہ ناکام ہوگیا تھا لیکن ہم نے اپنا وعدہ نبھایا، فضائیہ نے ایران پر حملہ کیا اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائلوں کی تیاری کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیل کے ایران پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں۔
اسرائیل نے ہفتے کے روز ایک فضائی حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں شامل تھی۔ مزید برآں ایندھن بنانے کے لیے استعمال ہونے والی سہولیات کو بھی میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نےتہران کے قریب ایک وسیع فوجی کمپلیکس پارچین میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جسے ”طلغان 2“ کہا جاتا ہے، جو ایران کے ناکارہ ایٹمی ہتھیاروں کے ترقیاتی پروگرام، ”اماد پلان“ کے دوران تجرباتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔
رپورٹ لے مطابق اسرائیلی حملوں میں وسیع میزائل سائٹ کوجیر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔