24
ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔
عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔
سعودی عرب نے دسمبر 2023 میں عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی تھیں لیکن تہران کی جانب سے ‘تکنیکی مسائل’ کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئےتھے۔