Monday, June 9, 2025, 4:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی

ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی

افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے، ایرانی ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان نے دہشتگردی اور معاشی مسائل کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

banner

ایران کے ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں تقریبا 5 ملین غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں، محض 7 لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ ایرانی حکام نے 5 ملین افغان شہریوں میں سے نصف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024