57
امریکہ نے ایران ، ملائیشیا ، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا میں قائم دس اداروں اور وہاں مقیم چار لوگوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر ایرانی ڈرونز بنانے میں معاونت کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاسداران انقلاب کے کے ایک ادارے’ ایرو اسپیس فورس‘ اور اس کے ڈرون پروگرام کو ، لاکھوں ڈالر مالیت کے پرزہ جات کی خریداری میں سہولت فراہم کر چکا ہے۔
انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سے متعلق امریکی معاون وزیر خارجہ برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، ایران کی جانب سے، مشرق وسطیٰ اور روس میں اپنی دہشت گرد پراکسیز کے لیے ہلاکت خیزڈرونز کی غیر قانونی تیاری اور پھیلاؤ سے کشدیدگیوں اور طویل تنازعوں میں مسلسل اضافہ اور استحکام متاثر ہو رہا ہے ۔