Thursday, November 21, 2024, 9:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی

ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی

ترانے کے دوران کھڑا نہ ہونا عزتی نہیں تھا، ترانے کے دوران بیٹھنا ان کا رواج ہے ؛ کابل

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے افغانستان کے سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ کو اپنے قومی ترانے کی بےادبی پر طلب کر لیا

تہران نے کہا کہ افغان عہدے دار نے ایران کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر اس کی بے ادبی کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اہلکار کے”غیر روایتی اور ناقابل قبول اقدام” کے بعد”سخت احتجاج” درج کرایا گیا ہے۔

بیان میں اسلامی اتحاد کانفرنس میں کابل کے نمائندے کو”اسلامی جمہوریہ کے قومی ترانے کی بے ادبی” کے لیے مورد الزام ٹھیرایا گیا ہے۔

banner

وزارت خارجہ نے اس اقدام کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ایران کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مہمان کی طرف سے میزبان ملک کی علامتوں کا احترام کرنے کی واضح ضرورت ہے۔

جمعے کو تہران میں کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے افغان اہلکار نے ایک معذرتی ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا کہ ان کا مطلب بے عزتی نہیں تھا لیکن یہ کہ ترانے کے دوران بیٹھنا ان کا رواج ہے۔

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آیا تھا جب افغان عہدے دار پاکستان کا قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت بیٹھے رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024