Tuesday, December 3, 2024, 12:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران: مہسا امینی کی پہلی برسی، رضاکار فورس ’باسج‘ کا رکن قتل

ایران: مہسا امینی کی پہلی برسی، رضاکار فورس ’باسج‘ کا رکن قتل

عوام کو بھڑکانے کی کوشش کرنے والے 97 افراد کی شناخت اور 15 انسٹاگرام پیجز بھی بلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی پاسداران انقلاب کی رضاکار فورس ’باسج‘ کے ایک رکن کو مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جنوبی صوبے فارس کے شہر نورآباد میں ’باسج‘ گارڈز پر دو نامعلوم حملہ آوروں کی شدید فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر کاراج میں فسادات اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوششوں میں ملوٖث دہری شہریت کے حامل ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہروں کے موقع پر عوام کو بھڑکانے کی کوشش کرنے والے 97 افراد کی شناخت کی ہے اور 15 انسٹاگرام پیجز کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024