Monday, June 2, 2025, 9:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ملزم کو پھانسی

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ملزم کو پھانسی

ایران کے مطابق پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment
ایران کی عدالتی خبر رساں ایجنسی میزان نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت پدرام مدنی کے طور پر کی گئی ہے۔
’میزان‘ کے مطابق پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پدرام پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کے اہم مقامات سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ان پر غیر قانونی ذرائع سے دولت اکٹھی کرنے کا بھی الزام تھا۔
اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ کے دوران ایران نے متعدد افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلقات اور ملک کے اندر اس کے آپریشنز میں مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں ایران کے جوہری پروگرام کو کمزور کرنے کی غرض سے قتل اور تخریب کاری جیسے اقدامات شامل ہیں۔
گذشتہ ماہ ایک اور ایرانی شہری محسن لنگر نشین کو موساد کے ساتھ جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون کے الزامات پر پھانسی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024