Thursday, July 31, 2025, 1:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں حجاب کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے خلاف مہم

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے خلاف مہم

سرعام اسکارف نہ پہننےبوالی خواتین کو مجرم شمار کیا جائے گا : پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے ایک بار پھر خواتین کی جانب سے لباس سے متعلق سخت گیر اسلامی ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایرانی حکام نے ہفتے کے روز سے ایک ایسی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد خواتین سے اسلامی ڈریس کوڈ کی پابندی کروانا ہے۔ اس مہم کے ذریعے سر پر اسکارف نہ اوڑھنے والی خواتین کو ہدف بنایا جائے گا۔

اخلاقی پولیس کے مطابق ملک بھر میں لباس کے اسلامی ضوابط پر عمل در آمد سخت کر دیے گئے ہیں اور سرعام اسکارف پہننے کی شرط کو نظر انداز کر نے والی خواتین کو مجرم شمار کیا جائے گا۔

2022ء کے موسم خزاں میں خواتین کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد سے ایران کی سخت گیر اخلاقی پولیس کی کارروائیوں میں کسی حد تک نرمی دیکھنے میں آئی تھی۔ یہ بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے ایک نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

banner

مہسا امینی کو مبینہ طور پر غیر مناسب انداز سے سر پر اسکارف پہننے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی موت کے بعد اخلاقی پولیس کو عوامی سطح پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024