75
ایرانی پولیس نے دارالحکومت تہران سے شیطان پرستی کو فروغ دینے پر تین غیر ملکیوں سمیت 250 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 146 مردوں اور 115 خواتین کو گرفتار کیا جو اپنے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات اور علامتوں کے ساتھ غیر مناسب اورنازیبا حالت میں ملوث تھے۔
جمعرات کی شب پولیس آپریشن کے دوران “تین یورپی شہریوں” کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ چھاپے کے دوران 73 گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شیطانی علامات، الکوحل والے مشروبات اور دیگر نشہ آور مواد کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
شیعہ مسلم اکثریت والے ملک میں حکام ماضی میں راک اور ہیوی میٹل میوزک کو شیطانی اجتماعات قرار دیتے رہے ہیں۔