Thursday, March 19, 2026, 1:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں صدارتی امیدواروں کی شوریٰ نگہبان نے منظوری دے دی، احمدی نژاد الیکشن سے باہر

ایران میں صدارتی امیدواروں کی شوریٰ نگہبان نے منظوری دے دی، احمدی نژاد الیکشن سے باہر

شوریٰ نگہبان نے روایت برقرار رکھتے ہوئے کسی خاتون امیدوار کی صدارتی انتخاب کے لیے منظوری نہیں دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی شوریٰ نگہبان نے چھ صدارتی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے سابق صدر احمدی نژاد کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔

شوریٰ نگہبان نے جن چھ امیدوراوں کو صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے، ان میں پارلیمان کے سپیکر کے علاوہ پانچ اور شخصیات شامل ہیں۔

1- مسعود بزشكيان 2- مصطفى بورمحمدی 3- سعيد جليلی 4- علي رضا زاكانی 5- أمير حسين قاضي زاده هاشمی 6- محمد باقر قاليباف

ایران میں صدارتی انتخابات کا اعلان 19 مئی کے بعد اس وقت کیا گیا تھا جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے وزیر خارجہ حسین امیر عباللہیان سمیت ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر 7 اہم شخصیات کا انتقال ہوا تھا۔

banner

اس واقعے کے دو تین روز بعد ہی نئے صدارتی انتخاب کے پراسس کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے تحت صدارتی انتخاب کی تاریخ 28 جون مقرر پائی۔

صدارتی انتخاب کے لیے سابق صدر احمدی نژاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کرائی۔ تاہم صدارتی امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے والے اعلیٰ ترین فورم شوریٰ نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو آنے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

انہیں اس سے پہلے بھی ایک بار شوریٰ نگہبان کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے۔ ایران میں انتہائی مذہبی حکومتی نظام ہے جس کی قیادت سپریم لیڈر خامنہ ای کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024