ایران میں قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں 2 دھماکے ،103 سے افراد ہلاک
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران 2 بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دھماکے ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ کی قبر کے قریب ہوئے
ایرانی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر اُن کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔
گورنر کرمان کے مطابق قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قبرستان میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
پاسدران انقلاب کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔