Thursday, September 19, 2024, 12:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران میں صدر کے چناؤ کیلئے قبل ازوقت انتخابات آج ہورہے ہیں

صدارتی انتخاب کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی تاہم دو امیدوار امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی آخری وقت پر مقابلے کی دوڑ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

اب صدارتی انتخابات کیلئے 4 امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

banner

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوگیا ، 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد ووٹنگ کے اہل ہیں۔

صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا, کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے تاہم گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد اس عہدے کے لیے آج ایرانی عوام ووٹ ڈالیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جمعے کو ہونے والے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024