Sunday, March 30, 2025, 8:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نےامریکہ سے جوہری معاملے پر مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی

ایران نےامریکہ سے جوہری معاملے پر مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی

ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا ہے؛ وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرمپ کے جوہری مذاکرات کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ اس سرکاری جواب میں ایک خط شامل ہے جس میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ایران کی جانب سے یہ خط عمان کے حوالے کیا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔

banner

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024