Monday, December 23, 2024, 2:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نے اردن ڈرون حملے سے لاتعلقی ظاہر کردی،: ایران کی امریکی اور برطانوی الزامات کی تردید

ایران نے اردن ڈرون حملے سے لاتعلقی ظاہر کردی،: ایران کی امریکی اور برطانوی الزامات کی تردید

"مزاحمتی گروپ" اسلامی جمہوریہ سے احکامات نہیں لیتے : کنعانی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ خطے میں موجود مزاحمتی گروپس اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم اور بچوں کے قتل عام کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں، یہ گروپس ایرانی حکومت کی طرف سے کوئی احکامات نہیں لیتے۔

ترجمان نےکہا کہ یہ گروپس اپنے اصولوں، ترجیحات، عوام اور اپنے لوگوں کے مفادات کو دیکھتے ہوئے ردعمل دیتے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایرانی حکومت کے ملوث ہونے کا دعویٰ مخصوص سیاسی مقاصد اور خطے کی حقیقت کو بدلنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہےکہ تہران کا اردن میں ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس حملے سے متعلق اس کے پاس کچھ ہے، یہ تنازع امریکی فوج اور خطے میں موجود مزاحمتی گروپوں کے درمیان ہے۔

banner

امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردن ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024