Monday, June 9, 2025, 2:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر کئی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی

ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر کئی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی

جنرل برائن فینٹون اور وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر ایران نے امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

banner

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایران کے مالیاتی اور بینکاری نظام سے منسلک کھاتوں ( اکاؤنٹس) اور رقوم کے لین دین پر پابندی، اسلامی جمہویہ ایران کی حدود میں آنے والے ( امریکی و برطانوی ) اثاثوں کو قبضے میں لینا اور ایران میں داخلے کے لیے ویزا کا عدم اجرا شامل ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ایران کی عائد کردہ پابندیاں امریکی و برطانوی حکام یا اداروں، اثاثوں اور ایران کے ساتھ معاملات پر کس طرح اثرانداز ہوں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024