ایران نے 200 میزائل اسرائیل کی جانب داغ دیئے
ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیئے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر نیتن ہاہو کی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔